Friday, 19 May 2017

World Beauty

                  
واشنگٹن :امریکا کی سائنسدان حسینہ کارا میک کلا نے مس یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیت لیا۔
امریکی شہر لاس ویگاس کے مینڈلا بے کنونشن سنٹر میں منعقدہ سالانہ مقابلہ حسن ’مس یو ایس اے ‘میں 25 سالہ کارا میک کلا فاتح قرار پائیں جو کہ مقابلے میں ڈسٹرک آف کولمبیا کی نمائندگی کر رہی تھیں۔مس کارا کیمسٹری میں ڈگری ہولڈر ہیں اور امریکی نیوکلئیر ریگولیٹری کمشن میں کام کرتی ہیں ان کو اپنی جیسی 50 حسیناﺅں سے سخت مقابلہ درپیش تھا۔دوسرے نمبر پر مس نیو جرسی فرسٹ رنر اپ رہیں۔
مس کارا جن کی جائے پیدائش اٹلی ہے۔ ان سے صحت عامہ کے بارے سوالات کئے گئے جبکہ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو ٹوئیٹر کو میدان جنگ سے تشبیہہ دی۔انھوں نے کہا کہ کام کرنے والی جگہ پر مرد اور عورت برابر ہیں۔مس کارا اب امریکا کی طرف سے مقابلہ حسن ”مس یونیورس “میں شرکت کریں گی۔ ایجنسی /

Thursday, 18 May 2017

لاہور : پاکستانی گلوکار علی ظفر کو بھارتی فلم ” ڈیئر زندگی“ سے کٹ کردیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ پر جاری خبروں کے مطابق ہندوستان کی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار وگلوکار علی ظفر کیلئے اب بھارتی فلموں میں چناﺅ مشکل ہو گیا۔
علی ظفر کو  بھارتی فلم ” ڈیئر زندگی“ سے علیحدہ کردیا گیا، علی ظفر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور معاوضہ بھی بھارت کے مقابلے میں کم لینگے۔
علی ظفر نے بھارتی فلموں میں ہٹ ہونے کے بعد نہ صرف پاکستانی فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا، بلکہ وہ بھارتی معاوضہ بتا کر فلم میں کام کرنے سے معذوری ظاہر کر دیتے تھے۔